پاکستان

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی29 جون جمعرات کو ہوگی

سعو دی عرب میں عیدالاضحی 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحی 28 جون کو منائی جائے گی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا عید الاضحی 29 جون جمعرات کو ہوگی جبکہ دوسری جانب حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔ دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔ سعودی عرب میں عیدالاضحی 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحی 28 جون کو منائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button