پاکستان

ملک میں مہنگائی کی شرح کہاں تک پہنچ گئی، رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

ملک میں مہنگائی کی شرح 0.20 فیصد جبکہ مجموعی شرح 34.96 فیصد پر پہنچ گئی' 12 میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں: رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مہنگائی کی شرح کہاں تک پہنچ گئی، رپورٹ نے سب کو چونکا دیا ‘ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ نے حکومت کی کارکردگی کا چٹھہ وٹہ کھول کر رکھ دیا

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 0.20 فیصد بڑھ گئی جس کے بعد مجموعی شرح 34.96 فیصد پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 میں کمی اور 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا، آٹے کا 20 کلو تھیلے 35 روپے، مٹن،گڑ اور دال ماش 5 روپے فی کلومہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ چاول، ٹماٹر، آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیاز فی کلو 5 روپے، کیلے فی درجن 11 روپے اور انڈے فی درجن 13 روپے سستے ہوئے۔ دال مونگ 6 روپے، دال چنا 4 روپے اور دال مسور ایک روپے فی کلو سستی ہوئی، اس کے علاوہ ایل پی جی، گھی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button