پاکستان

ملک کے سیاسی حلقوں میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نوازشریف کی محبت کے چرچے

دونوں شخصیات ایک دوسرے کا احترام کرتی ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور دونوں کی کوشش ہے کہ پاکستان ایک بار پھر معاشی بحران سے نکل کر اپنے باقی پر کھڑا ہو جائے

لاہور(کھوج نیوز) ملک کے سیاسی حلقوں میں سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر میں محبتوں کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی حلقوں میں یہ تاثر عام ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم میاں شہباز شریف کی صلاحیتوں کے معتبر ہیں اور یہ دونوں اہم ترین شخصیات ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ اس کے برعکس یہ حقیقت اپنی جگہ اہم اور درست ضرور ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم میاں شہباز شریف سے زیادہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی قابلیت ، کارکردگی اور کردار سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی محبتوں کے چرچے عام ہیں۔ ملک کے دونوں اہم ترین شخصیات ایک دوسرے کا احترام کرتی ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور دونوں کی کوشش ہے کہ پاکستان ایک بار پھر معاشی بحران سے نکل کر اپنے باقی پر کھڑا ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button