پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت 'پشاور مردان ، کوہاٹ ،ضلع سوات،ضلع لوئردیر مالاکنڈ اور مظفر آباد شہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد فی الحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت خیر پختونخوا کے علاقوں پشاور مردان ، کوہاٹ ،ضلع سوات،ضلع لوئردیر مالاکنڈ اور مظفر آباد شہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button