پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طورپر بحال

بھکر، سرگودھا، راولپنڈی، ٹیکسلا، گوجر خان چکری 'بلوچستان کے علاقوں لورالائی، سبی اور جھل مگسی میں بھی موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی جن شہروں میں موبائل فون سروس بحال کی گئی ہے ان شہروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بھکر، سرگودھا، راولپنڈی، ٹیکسلا، گوجر خان چکری میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے بتایاکہ بلوچستان کے علاقوں لورالائی، سبی اور جھل مگسی میں بھی سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے شہروں میں بھی سروس بحال کردی گئی ہیں تاہم کراچی میں سروس معطل رہے گی۔ خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رہیں۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button