
لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور میں سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سلیمان شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نےکیس سے متعلق27 سوالات کے جوابات عدالت میں جمع کرا دیے۔
جج بخت فخر بہزاد نے استفسارکیا کہ منی لانڈرنگ کی انکوائری کس نے کی تھی؟ وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انکوائری کی تھی ،سربراہی ڈاکٹر رضوان نےکی تھی۔