پاکستان

مولانا فضل الرحمان اداروں کےخلاف ڈٹ گئے،پی ٹی آئی کو بھی لال جھنڈی دکھادی

جاوید ہاشمی نے مولانا کو تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک چلائی جائے تاہم انھوں نے اس مشورہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد اپنے دم پر جاری رکھیں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز)مولانا فضل الرحمان اداروں کےخلاف ڈٹ گئے،پی ٹی آئی کو بھی لال جھنڈی دکھادی۔رپورٹ کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی نے مولانا کو تجویز پیش کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک چلائی جائے تاہم انھوں نے اس مشورہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد اپنے دم پر جاری رکھیں گے اور اپنا آئینی حق حاصل کرکے چھوڑیں گے، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمان اورسینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کےدرمیان گذشتہ روزطویل ملاقات ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیراورمولانا کے صاحبزادے اسعد الرحمان بھی موجود تھے۔

” بتایا گیا ہےکہ یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی دعوت پرملتان میں واقعہ ان کی رہائش گاہ پرہوئی، اس طویل ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ باہمی تبادلہ خیال کےدوران مولانا فضل الرحمان نے جاوید ہاشمی کے استفسار پر ملکی سیاسی صورتحال میں جے یو آئی کے بدلے ہوئے کردار، حکومت اسٹیبلشمنٹ ماضی کے اتحادی سیاستدانوں پارٹی قائدین کے مایوس کن طرزعمل اور ان کی سیاسی بدعہدی کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button