پاکستان
مولانا فضل الرحمان کو پاگل خانےمیں ڈالیں گے،پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو وائرل
علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ یہ کہتے پائے گئے کہ مولانا فضل الرحمان کو پاگل خانے میں ڈالیں گے۔
پشاور (کھوج نیوز) پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ یہ کہتے پائے گئے کہ مولانا فضل الرحمان کو پاگل خانے میں ڈالیں گے۔ تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ایک کارکن کیساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کارکن کہتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آج کل خفا ہیں۔ اس پر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان پاگل ہو گیا ہے، اس کو پاگل خانے میں ڈالیں گے۔
ویڈیو میں کارکن کہتا ہے کہ الیکشن کے دوران دھاندلی کرنے والے ریٹرننگ افسران کی تصاویر وال آف شیم پر لگانے کی تجویز ہے جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتے ہیں کہ ریٹرننگ افسران کو یہاں سے نکالیں پھر وال آف شیم پر تصاویر لگا دیں گے۔