پاکستان

مونسی الٰہی اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

ملزم نے جان بوجھ کر خود کو روپوش کر رکھا ہے، ایف آئی اے ملزم کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے: عدالت کا حکم

لاہور(کھوج نیوز) لاہور کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں رہنما تحریک انصاف مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرکے مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے اقدمات کر سکتی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم نے جان بوجھ کر خود کو روپوش کر رکھا ہے، ایف آئی اے ملزم کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ جس کیس میں ریڈ وارنٹ کے لیے لکھا گیا اس میں الزام ہے کہ میرے دوست نے آف شور کمپنی بنائی، الزام ہے کہ دوست نے میرے اور والد کی منی لانڈرنگ کے لیے آف شور کمپنی بنائی۔ مونس الٰہی کے مطابق وہ کمپنی تب بنی تھی جب میری اور دوست کی عمر3 سال تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button