پاکستان

مونس الٰہی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سرکاری اسکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں: مونس الٰہی کی محسن نقوی پر تنقید

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے شدید تنقید کے انبار لگا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مونس الٰہی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انتہائی قیمتی عمارات اور سہولیات من پسند نجی اداروں کو دی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سرکاری اسکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔ مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون نگران حکومت کو ایسے کاموں کی اجازت نہیں دیتا ہے، ناجائز تعلیمی نجکاری کے نتیجے میں فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button