پاکستان

موٹر وہیکل ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور’ موٹر سائیکل چلانے والے پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد

بغیر لائٹ ڈرائیونگ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 جبکہ کار کو 800 روپے، بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا

سندھ(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی نے موٹر وہیکل ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا، ترمیمی مسودہ قانون میں 52 ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں پرجرمانے بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نئے منظور شدہ ترمیمی بل کے مطابق رانگ وے پر موٹرسائیکل چلانے والے پر 2 ہزار جبکہ کار پر 3 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بل کے متن کے مطابق بغیر لائٹ ڈرائیونگ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 جبکہ کار کو 800 روپے، بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 500 روپے کردیا گیا۔ موٹر وہیکل بل میں تجویز کردہ نئی ترامیم کے تحت اووراسپیڈنگ پر موٹرسائیکل کو 400، کار کو 1 ہزار جبکہ بڑی گاڑیوں کو 1500 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ ترمیمی بل میں مقررہ حد سے زائد مسافر بٹھانے پر جرمانہ 600 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کرنے جبکہ سگنل توڑنے پر موٹرسائیکل پر 400، کار پر 500 روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے متن کے تحت اوور لوڈنگ پر 1000 جبکہ اوور ٹیکنگ پر جرمانہ 400 روپے کردیا گیا۔ ترمیمی بل کے تحت ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر جرمانہ 150 سے بڑھا کر 1 ہزار روپے جبکہ بغیرلائسنس ڈرائیونگ پر 1 ہزار، بغیرانشورنس کوریج موٹرسائیکل چلانے پر 500 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

موٹر وہیکل بل میں تجویز کردہ نئی ترامیم کے تحت بسوں میں خصوصی افراد کی مختص نشستوں پر سفر کرنے پر 500 روپے جرمانہ ہوگا جبکہ بس پلیٹ فارم پر تشہیری مواد لگانے، وال چاکنگ، غلط طریقے سے داخل ہونے پر 1500 روپے جرمانہ ہوگا۔ بل کے متن کے مطابق شناخت، معلومات طلب کرنے پر نہ دینے والے مسافر کو 1 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ تجویز کردہ ترامیم کے تحت بی آر ٹی بس میں اور اسٹیشن پر نسوار، پان کھانا اور سگریٹ پینا قابل سزا جرم ہوگا، خلاف ورزی کرنے والے شخص پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مجوزہ بل کے متن کے مطابق بغیر کرایہ سفر کرنے پر 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا، بی آر ٹی بس اور اسٹیشن پر شورشرابہ کرنے یا میوزک چلانے پر بھی جرمانہ ہوگا جبکہ بی آرٹی بس کی نشست پر پاں رکھنے پر بھی 500 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button