پاکستان

مویشیوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ ' بکریوں کی تعداد میں 2 کروڑ 2لاکھ، گھوڑوں کی تعداد میں 4 لاکھ اور بھیڑوں کی تعداد مںی 40لاکھ کا اضافہ ہوا : رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) رواں مالی سال 2023-2024ء میں ملک بھر میں مویشیوں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے اقتصادی رپورٹ میں تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی طرف سے جاری کی اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد میں ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ ہوگئی ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا، ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا جب کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں گائیوں کی تعداد میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں گائیوں کی مجموعی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک سال میں بکریوں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 70 لاکھ ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button