پاکستان

مڈل ایسٹ میں پاکستانی نوجوانوں کا ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا؟

دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کو ویزہ جاری کرنا بند کر دیا ہے جس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) مڈل ایسٹ میں پاکستانی نوجوانوں کا ڈوپ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا؟ اس حوالے سے پھیلانے والی خبروں میں کتنی سچائی ہے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کو ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے، ان دعوں کے بعد خصوصا یو اے ای کا سفر کرنے والے پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن ان افواہوں میں کئی سچائی نہیں یہ جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر صارف نے ٹوئٹ کیا کہ دبئی نے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کو ویزہ جاری کرنا بند کر دیا ہے جس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا اور مقامی ٹریول انڈسٹری کے کئی قابل اعتبار لوگوں نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مذکورہ ٹوئٹ تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد ویزا پابندیوں کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی۔تاہم مکمل چھان بین پر انکشاف ہوا ہے کہ وائرل ہونے والی ٹوئٹ غیر مصدقہ اور غلط ہے۔ دبئی نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس نے حالیہ دنوں میں پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرنا بند کیے ہیں۔دبئی جانے والے 42 سال سے کم عمر کے تنہا سفر کرنے والے پاکستانی مردوں کے لیے وزٹ یا ورک ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں غلط معلومات پھیلائی گئی ہو۔ اس سے قبل گزشتہ برس اسی طرح کی افواہوں میں دعوی کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کئی پاکستانی شہروں کے رہائشیوں کو وزٹ ویزے کا اجرا روک دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button