پاکستان

میئر الیکشن، الیکشن کمیشن کا فیصلہ، جماعت اسلامی منہ تکتی رہ گئی

الیکشن کمیشن نے مرتضی وہاب کی میئرکراچی اورسلمان عبداللہ کی ڈپٹی میئرکی نشست پرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میئر الیکشن، الیکشن کمیشن کا فیصلہ، جماعت اسلامی منہ تکتی رہ گئی ‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے15 جون کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مرتضی وہاب کی میئرکراچی اورسلمان عبداللہ کی ڈپٹی میئرکی نشست پرکامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں نومنتخب میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین، وائس چیئرمین 19جون کوحلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مرتضی وہاب کو 173 ووٹ ملے جبکہ حافظ نعیم کو 160 ووٹ ملے، اس طرح مرتضی وہاب 13 اضافی ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے سلمان عبداللہ بھی 173 ووٹ لیکر ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔ جماعت اسلامی نے میئر کے انتخاب کے نتائج کے مسترد کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button