پاکستان

میانوالی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایئر بیس پر دہشتگرد حملے ناکام بنا دیا

حملے میں پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین غیر آپریشنل طیاروں اور ایک فیول بازر کو کچھ نقصان پہنچا

میانوالی(کھوج نیوز) میانوالی میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے 9دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا جسے الحمدللہ سکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت ناکام بنا دیا گیا، اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔ حملے کے دوران پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین غیر آپریشنل طیاروں اور ایک فیول بازر کو کچھ نقصان پہنچا۔ پی اے ایف ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر کومبنگ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کر کے تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button