پاکستان

میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیارکر رکھا ہے وہ ملک کی ترقی وتعمیر کے مخالف ہے: میاں امجد اقبال

لاہور(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی میاں امجد اقبال نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں امجد اقبال کا کہنا تھاکہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، پی ٹی آئی نے اب تک جو راستہ اختیارکر رکھا ہے وہ ملک کی ترقی وتعمیر کے مخالف ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میرا مقصد عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہے اس لیے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ میاں امجد اقبال کا کہنا تھاکہ اپنے بھائی میاں اسلم اقبال کی جگہ پی پی 171 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لوں گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button