پاکستان

میاں ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیو نے تہلکہ مچا دیا

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیولیک' ثاقب نثارمبینہ طور پرپی ٹی آئی رہنما کو توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی دیرہے ہیں

اسلام آباد (جنرل رپورٹر، آن لائن)سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراورخواجہ طارق رحیم کی ایک اور مبینہ آڈیولیک ہو گئی۔ثاقب نثارمبینہ طورپرخواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارمبینہ کہہ رہے ہیں کہ آپ2010کا ازخودنوٹس کیس دیکھ لیں،آپ پڑھیں گے تو سمجھ آجائے گا،جس پرخواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ کلازتھری میں راستہ دیاہوا ہے۔ثاقب نثارکا کہنا تھا کہ وہی توآپ کے پاس وے آؤٹ ہے ورنہ توکیس ہی نہیں بنتاتھا، آزاد جموں وکشمیرمیں جوکچھ ہوا اس کے بعد توتوہین عدالت کایہ سیدھاکیس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button