پاکستان

میاں نوازشریف نےپاکستان مسلم لیگ(ن) کی صدارت سنبھال لی

مسلم لیگ ن کے نئےصدرکا کل انتخاب ہونا طے پایا تھا لیکن نوازشریف کےمقابلے میں کوئی دوسرا امیدوارسامنے نہیں آیا

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صدارت سنبھال لی۔ذرائع کا کہنا ہے کےمسلم لیگ ن کے نئےصدرکا کل انتخاب ہونا طے پایا تھا لیکن نوازشریف کےمقابلے میں کوئی دوسرا امیدوارسامنے نہیں آیا ۔ اس سلسلے میں پارٹی کا الیکشن کمیشن آج کاغذاتِ نامزدگی جاری کئے گئے تاہم نوازشریف کے مقابلے میں پارٹی صدارت کے امیدوار کی حثیت سے کوئی دوسری شخصیت سامنے نہیں آئی اور کل کی انتخابی کاروائی محض رسمی طور پر ادا کی جائے گی۔

پارٹی کے 5 رکنی الیکشن کمیشن کی سربراہی رانا ثناء اللّٰہ کر رہےہیں۔ (ن)لیگی پارٹی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار آج شام 5 بجے تک پارٹی سیکریٹریٹ سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بلا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کا صدرمنتخب ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button