پاکستان

میاں نوازشریف کی مودی کو تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد

آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں: نوازشریف کا مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے پیغام

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے نریندرمودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے اہم پیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔ دوسری جانب آج وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button