پاکستان

میر سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے

سپیکر کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل کروایا گیا

کوئٹہ (کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل کروایا گیا، میر سرفرا ز بگٹی کو 41 ووٹ ملے اور وہ اکثریتی حمایت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ۔نیشنل پارٹی کے چاروں اراکین اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے تھے، سرفراز بگٹی کو مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔  بلوچستان اسمبلی کے 51 رکنی ایوان میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 11 ہے جبکہ مسلم لیگ ن 10 سیٹوں کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان عوامی پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 6 آزاد امیدوار بھی  8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں کامیاب قرار پائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button