پاکستان

میٹرو بس بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، کتنا جرمانہ کیا گیا؟ اعدادو شمار سامنے آ گئے

لاہور(کھوج نیوز) میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی جس پر لیسکو حکام نے جرمانہ عائد کر دیا۔

انتظامیہ کے زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ تھا، میٹر کا ایک فیز ڈیڈ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر شاہد حیدر نے بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم بلا تفریق جاری رہے گی، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button