پاکستان

نئی گاڑیاں خریدنےپرمکمل پابندی،اخراجات میں 300 ارب کی کمی،آئی ایم ایف کو پلان پیش کردیا

نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز)نئی گاڑیاں خریدنےپرمکمل پابندی،اخراجات میں 300 ارب کی کمی،آئی ایم ایف کا پلان پیش کردیا۔ وزارتِ خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم کرنے کا پلان پیش کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سال میں وفاقی حکومت 300 ارب روپے سے زائد اخراجات کم کرے گی، وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی رہے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 1 سال سے خالی گریڈ 1 سے 16 کی تمام پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا، وفاقی حکومت صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ نہیں کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صرف اہم اور قومی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل دے گی، انفرااسٹرکچر کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کوئی نئی یونیورسٹی قائم نہیں کرے گی، صوبائی حکومتیں اپنے ماتحت آنے والی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ مالی سال سے دفاع اور پولیس کے علاوہ نئی بھرتیوں کے لیے رضا کارانہ پنشن اسکیم پر بھی غور کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو پنشن سسٹم کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال سے اراکینِ اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر مکمل پابندی لگنے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button