پاکستان

نادرا سے شہریوں کو ڈیٹا لیک کیسے ہوا؟ چیئرمین پی اے سی نور عالم کا دبنگ نوٹس

ہر ایک کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر موجود ، نادرا سے کیسے لیک ہوا ؟ پی ٹی اے سارا ڈیٹا بلاک کرے، عسکری حکام کا ڈیٹا بھی لیک ہوا ، بڑا آدمی بھی ملوث ہے تو اس پر بھی ہاتھ ڈالیں

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ، مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا سے شہریوں کو ڈیٹا لیک کیسے ہوا؟ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی ) نور عالم خان نے دبنگ نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا جس دوران چیئرمین پی اے سی نے وزارت داخلہ کو شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کی مشترکہ تحقیقات کی ہدایت جاری کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے، ایف آئی اے، ملٹری انٹیلی جنس کو بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا جائے۔ نور عالم خان نے مزید کہا کہ ہر ایک کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر موجود ہے، نادرا سے کیسے لیک ہوا ؟ پی ٹی اے سارا ڈیٹا بلاک کرے، عسکری حکام کا ڈیٹا بھی لیک ہوا ہے، اس معاملے میں بڑا آدمی بھی ملوث ہے تو اس پر بھی ہاتھ ڈالیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ وزارتِ مذہبی امور سے کتنے لوگ حج پر گئے ؟ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ وزارت سے 200 افراد حج پر گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button