پاکستان

نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ”کھوج نیوز” سے پہلا خصوصی رابطہ

میرا جھکائو کسی سیاسی جماعت کی طرف نہیں ہوگا میں مکمل طور پر غیر جانبدار رہوں گا اور کوشش ہو گی کہ بروقت انتخابات کروا کے رخصت ہو جائوں: کھوج نیوز سے خصوصی گفتگو

لاہور(کھوج نیوز) نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ”کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ملکی مفادات کے لئے دل وجان سے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا جھکائو کسی سیاسی جماعت کی طرف نہیں ہوگا میں مکمل طور پر غیر جانبدار رہوں گا اور کوشش ہو گی کہ بروقت انتخابات کروا کے رخصت ہو جائوں۔

ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مشکلات اور مسائل سے آگاہ ہوں ، نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے میرا کردار واجبی ہوگا تاہم اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گذشتہ ایک ہفتے سے مشاورت جاری تھی لیکن میرا نام آخری وقت میں زیر گردش ناموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button