پاکستان

نتخابی نتائج کے خلاف بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری

کوئٹہ چمن، قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ژوب اورپشین میں قومی شاہراہیں بلاک ہوگئیں جس کی وجہ سے بلوچستان کا پنجاب اور خیبر پختو نخوا سے زمینی رابطہ معطل ہوگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) انتخابی نتائج کے خلاف بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختونخواکے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے جس میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، نیشنل پارٹی اور بی این پی کے رہنماء شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل پارٹی اوربی این پی کی اپیل پر کوئٹہ میں ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا،کوئٹہ چمن، قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ژوب اورپشین میں قومی شاہراہیں بلاک ہوگئیں جس کی وجہ سے بلوچستان کا پنجاب اور خیبر پختو نخوا سے زمینی رابطہ معطل ہوگیا۔ نصیرآباد میں انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پیپلزپارٹی کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔ سندھ میں حیدرآباد،لاڑکانہ ،کندھ کوٹ اور سجاول میں جمعیت علما اسلام ف کا احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ٹی آئی نے احتجاج کیا،مظاہرین نے پل بند کر دیا جبکہ بنوں میں پی ٹی آئی کا دو صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button