پاکستان

نوازشریف آئی ٹی سٹی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکمرشل بنیادوں پر لانچنگ کردی

مریم نواز نے کہا کہ آئی ٹی سٹی میں متعدد انٹرنیشنل ٹیک جائنٹس آ رہے ہیں، 10 کمپنیاں بھی آفس بنانے آرہی ہیں

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف آئی ٹی سٹی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکمرشل بنیادوں پرلانچنگ کردی۔رپورٹ کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی کی کمرشل لانچنگ کردی۔ آئی ٹی سٹی کےسنگ بنیاد کی تقریب میں مریم نواز کا کہناتھاکہ نوازشریف آئی ٹی سٹی کے سنگ بنیاد سے نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے، آئی ٹی سٹی نوازشریف سےمنسوب ہے، جنہوں نےجدید پاکستان کی بنیاد رکھی۔

مریم نواز نے آئی ٹی سٹی کے  لوگو کی رونمائی بھی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ڈھائی ماہ کے عرصے میں نوازشریف آئی ٹی سٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ آئی ٹی سٹی میں متعدد انٹرنیشنل ٹیک جائنٹس آ رہے ہیں، 10 کمپنیاں بھی آفس بنانے آرہی ہیں۔ یہ سٹی 853 ایکڑ پر مشتمل ہے، یہاں 10 سال ٹیکس چھوٹ ہوگی۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، نالج سٹی اور فلم سٹی بھی ہوگا۔ نالج سٹی میں انٹرنیشنل یونیورسٹیاں کیمپس بنائیں گی ۔ آئی ٹی سٹی میں نوجوانوں کیلئے انکیوبیٹرز بھی بنا کر دیں گے، آئی ٹی کورسز کے اختتام پر انٹر نیشنل سرٹیفیکیشن ملے گی۔  

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button