پاکستان

نوازشریف آئی ٹی سٹی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں کی خوشخبری سنادی دی

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سی ای او سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی عمران امین نے این ایس آئی ٹی کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف آئی ٹی سٹی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں کی خوشخبری سنادی دی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چین سمیت بہت سے دیگر ممالک سے یہ یقین دہانی لے لی گئی ہے کہ وہ اس ادارے سے تعلیم وتربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمتیں بھی دیں گے ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ ہنجاب مریم نوازشریف نے اپنے ایک بیان میں کیا۔اس سلسلے میں  نواز شریف آئی ٹی سٹی کے لئے سی بی ڈی اور 15 آئی ٹی اور ایجوکیشن کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔ سی بی ڈی کے سی او او منصور جنجوعہ اور ملکی اور غیر ملکی اداروں کے نمائندگان نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا نمایاں مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سی ای او سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی عمران امین نے این ایس آئی ٹی کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔سی ای او عمران امین نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا ڈیٹا سنٹرنواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جا رہا ہے۔ چین، امریکہ، ترکی اور دیگر ممالک کے سفیروں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button