پاکستان

نوازشریف ائر پورٹ سےمینارپاکستان جلسہ گاہ تک کس کےہیلی کاپٹرمیں پہنچے؟

نوازشریف 4 سال کے وقفہ کے بعد پاکستان پہنچے اور انھوں نے وطن واپسی پر مینارپاکستان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ائر پورٹ سے مینار پاکستان جلسہ گاہ تک کس کے ہیلی کاپٹر میں پہنچے ،لوگ حیران رہ جائیں گے،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں نوازشریف 4 سال کے وقفہ کے بعد پاکستان پہنچے اور انھوں نے وطن واپسی پر مینارپاکستان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کیا تاہم یہ حقیقت بہت کم لوگوں کو معلوم ہو گی کہ نوازشریف کو لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ سے کس کے ہیلی کاپٹر پر جلسہ گاہ تک پہنچایا گیا۔

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف استحکام پارٹی کے چئیرمین جہانگیرترین کے ذاتی ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جلسہ گا ہ پہنچے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2018 کے عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں یہ ہیلی کاپٹر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے زیراستعمال بھی رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button