پاکستان

نوازشریف اسلام لینڈ کریں گےیا لاہور ائرپورٹ پراُتریں گے؟اہم خبرآگئی

نوازشریف کی واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کیا اب میاں نوازشریف اسلام آباد لینڈ کریں گے یا لاہور ائرپورٹ پر اُتریں گے، ن لگی رہنماؤں نے واضح کردیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے وطن واپسی پروگرام میں تبدیلی تبدیلی آئی ہے یا نہیں، لیگی رہنماؤں نے بتا دیا۔ رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے  کہ نوازشریف کی واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق اسلام آباد پہنچیں گے۔ نوازشریف پہلے اسلام آباد پھر قانونی مشاورت کے بعد لاہور جائیں گے۔ لاہور کا جلسہ مقررہ وقت پر ہو گا

انہوں نے کہا کہ حفاظتی ضمانت ملنے کا طریقہ کار یہی ہے، ہمیں کوئی آوٹ آف وے ریلیف نہیں ملا۔  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں کچھ دیر قیام کے بعد لاہور روانہ  ہو جائیں گے۔ نوازشریف مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button