پاکستان

نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کی مجبوری بن گئے،دوست ممالک کا بڑا مطالبہ

سعودی عرب ،قطر اور چین نے پاکستان کی مقتدرہ کو باور کروایا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا انحصار نوازشریف کے وزیراعظم بننے پر ہے

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کی مجبوری بن گئے ،ذرائع کے مطابق بہت سے دوست ممالک جن میں سعودی عرب ،قطر اور چین بھی شامل ہیں نے ملک کے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات کے بعد وہ میاں نوازشریف کو وزیراعظم دیکھنے کے خواہش مند ہیں ،سعودی عرب ،قطر اور چین نے زور دے کر کہا ہے کہ میاں نوازشریف اقوام عالم میں اور بالخصوص دوست ممالک کی نظر میں ایک ایسی ساکھ اور تجربہ رکھتے ہیں جو ملک کے انتظامی امور چلانے کے ساتھ ساتھ خارجہ محاذ پر بھی متوازن پالیسیاں لیکر چلتے ہیں ،دوست ممالک کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنے قول و فعل کے اعتبار سے تمام دوست ممالک کے لئے بھروسہ مند شخصیت ہیں ۔

سعودی عرب ،قطر اور چین نے پاکستان کی مقتدرہ کو باور کروایا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا انحصار نوازشریف کے وزیراعظم بننے پر ہے،جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے بھی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے گرین سگنل دی دیا ہے واضح ہو کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے با ضاطہ طور بحثیت صدر مسلم لیگ ن اعلان کیا تھا کہ آئندہ انتخابات جیتنے کی صورت میں نوازشریف ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے ۔مسلم لیگ ن کے کاکنان کی بہت بڑی اکثریت بھی نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button