پاکستان

نوازشریف اورآصف زرداری سے بات چیت کب ہوگی؟اسد قیصر نےصاف صاف بتادیا

تحریک انصاف کےرہنما اسد قیصر نےعید کےبعد حکومت کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ ہماری تحریک پر امن ہوگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نوازشریف اورآصف زرداری سے بات چیت کب ہوگی؟اسد قیصر نےصاف صاف بتادیا۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کےرہنما اسد قیصر نےعید کےبعد حکومت کےخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ ہماری تحریک پر امن ہوگی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہماری بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، نوازشریف اور آصف زرداری سے بات نہیں ہوگی، بات تب ہوگی جب وہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں گے، چوری کیا گیا مینڈیٹ ہمیں واپس کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے مین اپوزیشن پارٹیوں کو اکٹھا کرلیا ہے، مزید سیاسی جماعتیں جلد اتحاد میں شامل ہوجائیں گی،  ملک تب آگے بڑھےگا جب آئین و قانون کے مطابق چلے گا، احتیاط سے آگے بڑھ رہے ہیں، عید کے بعد بڑا اجلاس ہوگا اور عید کے بعد اتحاد کو باضابطہ شکل دینی ہے، جو بھی کریں گے آئین و قانون کے اندر کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button