پاکستان

نوازشریف اورمولانا فضل الرحمان میں ناراضگی،حافظ حمداللہ نے حقائق کھول دئیے

حافظ حمداللہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان میں ناراضگی اور دوریوں کی تردید کردی

اسلام آباد(کھوج نیوز)نوازشریف اورمولانا فضل الرحمان میں ناراضگی،حافظ حمداللہ نے حقائق کھول دئیے، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان میں ناراضگی اور دوریوں کی تردید کردی۔حافظ حمداللہ نے کھوج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف سے مولانا فضل الرحمان کا مسلسل رابطہ ہے اور مسلم لیگ ن ،جمعیت علماءاسلام ف کے ساتھ مل اگلی حکومت بنائے گی۔

حافظ حمداللہ نے مزیدکہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک ہفتے تک بیرون ملک سے وطن واپس آجائیں گے جس کے بعد میاں نوازشریف سے با ضابطہ ملاقات ہوگی جس میں آئندہ کے سیاسی مستقبل اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button