پاکستان

نوازشریف اور زرداری جیسے منی لانڈررز سے بات چیت نہیں ہوگی: بانی پی ٹی آئی کا اعلان

نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری بیرون ملک رکھے گئے اربوں روپے واپس لے کر آئیں، قوم بہت قربانی دے چکی ہے: بانی پی ٹی آئی کا اعلان

راولپنڈی(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری جیسے منی لانڈررز سے بات چیت نہیں ہوگی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سے کسی قسم کی ڈیل کا تاثر مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، نواز شریف نے سمجھ لیا کہ میرے ضمیر کی قیمت صرف ایک سڑک ہے۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی، نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیا

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری بیرون ملک رکھے گئے اربوں روپے واپس لے کر آئیں، قوم بہت قربانی دے چکی اب قوم پہلے آپ سے قربانی چاہے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات براہ راست نشر کیے جائیں، قوم کو پتہ لگے چوری کس نے کی، غداری کا بھی کیس چلانا ہے تو چلائیں پھانسی کے لیے بھی تیار ہوں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ججز پر جو خوف تھا وہ اترتا جا رہا ہے۔نواز شریف سے کسی قسم کی ڈیل کا تاثر مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، نواز شریف نے سمجھ لیا کہ میرے ضمیر کی قیمت صرف ایک سڑک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button