پاکستان

نوازشریف اور زرداری سے مذاکرات، عمران خان نے برطانیہ سے مدد مانگ لی

برطانوی خاتون ہائی کمشنر کی جاتی امراء میں نوازشریف سے ملاقات 'عمران خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر انہیں سوچ کر جواب دینے کا کہہ دیا گیا تھا

لاہور(کھوج نیوز) نوازشریف اور زرداری سے مذاکرات کے لئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے برطانیہ سے مدد مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی لابنگ کے نتیجے میں پاکستان میں قائم برطانوی سفارتکار متحرک ہو گئے ہیں۔ گذشتہ دنوں برطانیہ کی خاتون ہائی کمشنر نے جاتی امراء میں نوازشریف سے ملاقات کر کے عمران خان کی رہائی کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر انہیں سوچ کر جواب دینے کا کہہ دیا گیا تھا۔ اس طرح نوازشریف سے ملاقات کے بعد برطانونی خاتون ہائی کمشنر نے کراچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کے لئے رابطہ کیا تھا تاہم وہاں ان کی ملاقات محض بلاول بھٹو زرداری سے ہوئی جنہوں نے عمران خان کی رہائی کو ان کے کیسز سے مشروط کر دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی رہائی سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم عدالتوں میں ان کے خلاف کیسز چل رہے ہیں وہاں پر جو فیصلے ہوں گے وہ ہمیں منظور ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button