پاکستان

نوازشریف اور فضل الرحمان کی ملاقات، پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی

ہم نے طے کیا ہے کہ آئندہ بھی مستقبل میں مل کر چلنا چاہیں گے، انتخابی مراحل کو بھی باہمی مفاہمت اور ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ بڑھیں گے: فضل الرحمان

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، پیپلز پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

تفصیلات کے مطابق میاں نوازشریف ملاقات کیلئے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مریم نواز، شہبازشریف، مریم اورنگزیب اور اسحاق ڈار بھی نوازشریف کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے ہمارے تنظیمی شہدا کے لیے بھی دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ آئندہ بھی مستقبل میں مل کر چلنا چاہیں گے، انتخابی مراحل کو بھی باہمی مفاہمت اور ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ بڑھیں گے، مستقبل میں ن لیگ کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button