پاکستان

نوازشریف اور مریم نواز کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس، اہم ہدایات جاری

مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ ' دنیا کی بہترین سٹریٹ کے ماڈل پر مری سٹریٹ قائم کرنے پر غوربھی کیا گیا

مری (کھوج نیوز) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس ‘ ڈسٹرکٹ مری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور ماسٹر پلان پر بریفنگ بھی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہائوس مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ ‘ دنیا کی بہترین سٹریٹ کے ماڈل پر مری سٹریٹ قائم کرنے پر غور اور مری میں جدید ترین سمارٹ ٹرام چلانے پر اتفاق،15روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے اجلاس کے دوران ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کا نیا ڈیزائن تیار کرنے کا حکم دیا جس میں 1500سیزائد گاڑیوں کی گنجائش ہوگی جبکہ مری کے داخلی راستوں پر دیجیٹل کاوئنٹنگ کیمرے کی تنصیب کے لئے 15 دن کی مدت مقررکی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ساملی ٹی بی سینی ٹوریم، کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے سیاحوں کے لئے مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر موٹر وے ماڈل پر بہترین ٹوائلٹ ، مال روڈ پرسپیشل افراد اور بزرگوں کے لئے وہیل چیئر سینٹر قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران زخمی اہلکاروں کی مالی امداد کی اصولی منظوری دینے کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح وضرورت کے پراجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں ، پراجیکٹس کے ریکارڈ قائم کئے،دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کی اور کورین کمپنی کی بنی سڑک دس سال خراب نہیں ہوئی’ ماضی میں موٹر وے کو تباہ کردیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button