پاکستان

نوازشریف سے امید تھی کہ وہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیتے،محمود اچکزئی پھر بول پڑے

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں نواز شریف سے امید رکھتا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف سے امید تھی کہ وہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے دیتے،محمود اچکزئی پھر بول پڑے،رپورٹ کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں نواز شریف سے امید رکھتا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے لیکن انھوں نے ایسا نا کرکے سیاسی اقدار کو پامال کردیا۔محمود خان اچزئی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ” سچ یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جیت چکی تھی، میں نواز شریف سے یہ امید رکھتا تھا کہ وہ آکر کہتے کہ ان نوجوان بچوں نے مجھے شکست دے دی” ہے اور حکومت بنانے کے حق دار بھی یہی نوجوان ہیں لیکن نوازشریف نے اپنے بھائی کو وزیراعظم اور بیٹی کو وزیراعلیٰ بنوانے کے لئے غیر اخلاقی حرکت کی جس کا مجھے ہمیشہ افسوس رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button