پاکستان

نوازشریف نےخیبرپختونخوا اورسندھ کے دورے کیوں منسوخ کئے؟تشویشناک وجہ منظرعام پر

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا ہے۔

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف نےخیبرپختونخوا اورسندھ کے دورے کیوں منسوخ کئے؟تشویشناک وجہ منظرعام پر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خیبرپختونخوا اور سندھ کے پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کا نوٹس لے لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ن لیگ خیبرپختونخوا اور سندھ کے رہنماؤں کو آپس کے اختلافات فوری ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قائد ن لیگ نواز شریف نے دونوں صوبوں کے اپنے دورے پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کرانے سے مشروط کر دیے ہیں اور پارٹی کی صوبائی تنظیموں کے مکمل متحد نہ ہونے تک دونوں صوبوں کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف نے اہم پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں صوبوں میں ناراض رہنماؤں کو دوسری جماعتوں میں شامل ہونے سے روکیں اور سندھ میں ن لیگ کے صدر بشیر میمن کو پارٹی رہنماؤں میں اختلافات ختم کروانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ نواز شریف کی ہدایت پر بشیر میمن نے کسی بھی وجہ سے ناراض پارٹی رہنماوں کو منانے کے لیے ملاقاتیں بھی شروع کر دی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کے اختلافات ختم کروانے کی ذمہ داری کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو دی گئی ہے، ذمہ داری ملنے پر کیپٹن (ر) صفدر نے بھی ناراض پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر صوبہ خیبر پختونخوا کے الیکٹیبلز کی پارٹی میں شمولیت کے لیے بھی متحرک ہیں، انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاسی خاندانوں سے ملاقاتیں شروع کر رکھی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا دعوی ہے کہ نواز شریف کے دورہ خیبرپختونخوا کے دوران بڑے سیاسی خاندان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button