پاکستان

نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، جلد ملاقات کا امکان

میری قید کے دوران شاہد خاقان عباسی نے بھی بہت ہمت دکھائی اور انہیں بھی جعلی کیسز میں گرفتار کیا گیا لیکن انہوں نے ہمت اور حوصلے سے اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد اپنے خطاب میں میاں نوازشریف نے کہا کہ میری قید کے دوران شاہد خاقان عباسی نے بھی بہت ہمت دکھائی اور انہیں بھی جعلی کیسز میں گرفتار کیا گیا لیکن انہوں نے ہمت اور حوصلے سے اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کیا اور جیل بھی گئے۔ نوازشریف کے خطاب میں شاہد خاقان عباسی کی تعریف سن کر لوگ قیاس آرئیاں کر رہے ہیں کہ بہت جلد نواز شریف شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی میں واپسی کی دعوت دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button