پاکستان

نوازشریف نے شہباز شریف کو کراچی سے الیکشن لڑوانے کی ٹھان لی

کراچی والے تیاری کریں شہباز شریف آپ کے پاس آ رہے ہیں' شہباز شریف کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے: نوازشریف

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کو کراچی سے الیکشن لڑوانے کی ٹھان لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں صوبہ سندھ کے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے اس دوران نواز شریف نے کہا کہ کراچی والے تیاری کریں شہباز شریف آپ کے پاس آ رہے ہیں۔ شہباز شریف کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ نواز شریف نے کراچی کے تنظیمی عہدے داروں کو شہباز شریف کی انتخابی مہم ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button