پاکستان

نوازشریف کاجیل جانےکا فیصلہ ، عمران خان کےمہمان ہوں گے

نواز شریف اور مریم نواز کی طرف سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ کب کس مہینے میں پاکستان میں ہوں گے

لاہور(کھوج نیوز )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وطن واپسی پر جیل جانے کا فیصلہ کرلیا ،بتایا جاتا ہے کہ نوازشریف اٹک جیل میں قید پی ٹی کے سربراہ عمران خان کے مہمان بنیں گے،واضح ہو کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

نواز شریف اور مریم نواز کی طرف سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ کب کس مہینے میں پاکستان میں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ ابھی تک سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز کے ساتھ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے نہ ہی نواز شریف نے پارٹی کے لوگوں کو بتایا کہ وہ کب پارٹی کو پاکستان میں دستیاب ہوں گے ۔سینئر رہنما نے نام نہ ظاہر کی شرط پر بتایا کہ نواز شریف کا ستمبر کے مہینے میں پاکستان آنا مشکل ہے کیونکہ جب وہ پاکستان آئیں گے تو انہیں فوری جیل بھیج دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button