پاکستان

نوازشریف کا بیانیہ کیا ہوگا؟ خواجہ آصف نےاندرکی خبر دیدی

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جلا وطن کرنے والے مشرف کو لوگ بھول چکے ہیں

سیالکوٹ(ویب ڈیسک)نوازشریف کا بیانیہ کیا ہوگا؟ خواجہ آصف نےاندرکی خبر دیدی، سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بانی، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بدحالی پر قابو پانا ہے۔ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ لاہور جلسہ گاہ میں تو 2 روز سے ہی رونق نظر آ رہی ہے، میری 35 سال کے سیاسی کیریئر کا یہ بہت بڑا جلسہ ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بھی آج پیپلز پارٹی زندہ ہے، بھٹو کو پھانسی لگانے والوں کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جلا وطن کرنے والے مشرف کو لوگ بھول چکے ہیں، نواز شریف کا استقبال آج بھی ہو رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک شخص نے ملکی سالمیت کو للکارا  جبکہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کے بعد مسلم لیگ ن کا قافلہ خواجہ آصف کی قیادت میں سیالکوٹ سے لاہور روانہ ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button