پاکستان

نوازشریف کا دبئی آنے کا اصل مقصد کیا تھا؟ بڑے راز سے پردہ فاش ہوگیا

آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ' مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالاہے اور اب بھی معیشت کے بھنور سے نکالے گی: نواز شریف

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک’ نیوز ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کا دبئی آنے کا اصل مقصد کیا تھا؟ بڑے راز سے پردہ فاش ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے مسلم لیگ متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ لیگی اماراتی وفد کی قیادت سینئر رہنما غلام مصطفی مغل نے کی۔ نوازشریف نے مسلم لیگ امارات کی قیادت اورپاکستانی برادری کے کردارکو سراہا اور کہا کہ پاکستانی برادری کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان کی معیشت کا اہم جزو ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھاکہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہی ہمیشہ پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر پاکستان سے مہنگائی ختم کردیں گے اور ن لیگ کی آنے والی حکومت مسائل پر جلد قابو پا لے گی۔ مسلم لیگ ن امارات کے وفد نے نواز شریف سے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا عزم کیا اور مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔لیگی عہدیداروں کا کہنا تھاکہ نواز شریف کوپھر سے ملک کی قیادت سنبھالتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب نواز شریف کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں جاری ہیں اور وہ آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ایک اور ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمائوں نے بھی نواز شریف سے رابطے کرکے پنجاب کی سیاست پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف اگلے چند دن میں لندن روانہ ہوں گے اور ان کا 4جولائی کو لندن واپسی کاپلان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی پیرکو دو خصوصی ملاقاتیں طے ہیں، ان ملاقاتوں کے بعد وہ لندن جائیں گے جبکہ سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف کی دوست ممالک کی قیادت سے بات چیت جاری ہے اور ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق حوصلہ افزا پیش رفت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جلد وطن واپسی کیلئے صلح مشورے جاری ہیں، الیکشن کے حتمی اعلان کیساتھ ہی نوازشریف وطن واپس لوٹیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان واپسی کی حتمی تاریخوں پر قانونی مشاورت جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button