پاکستان

نوازشریف کا عدالت میں سرنڈر،ضمانت بھی منظور ہوگئی

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت میں سرنڈر کردیا،

اسلام آباد(کھوج نیوز)نوازشریف کا عدالت میں سرنڈر،ضمانت بھی منظور ہوگئی، مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت میں سرنڈر کردیا،عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں اضری لگانے کے بعد نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی۔

توشہ خانہ کیس میں  سابق وزیراعظم نوازشریف 4سال بعد احتساب عدالت پیش ہوئے،سابق وزیراعظم   نے عدالت میں سرنڈر کر دیا، جج محمد بشیر نے نوازشریف کو حاضری کیلئے روسٹرم پر بلایا،نوازشریف کی حاضری لگا دی گئی۔ عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 10لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی۔جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button