پاکستان

نوازشریف کس کا لاڈلا ہے؟ مریم نواز کی زبان پھسل گئی، بڑا سچ بے نقاب ہوگیا

ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے لوگ ہیں، نواز شریف تو پہلے تھا ہی نہیں تو پھر مقابلہ کیسا؟ نوازشریف عوام کا لاڈلا ہے: مریم نواز

ننکانہ صاحب(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کس کا لاڈلا ہے؟ ن لیگی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زبان پھسل گئی اور بڑا سچ بے نقاب ہو گیا جس کے بعد تھرتھرلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ننکانہ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، یہاں مقبولیت کے بہت دعوے دار تھے، نواز شریف نے آپ کو جعل سازی سے نہیں نکالا، آپ نے خود پاؤں پر کلہاڑی ماری ، اپنی جماعت کو ختم کرنے کی ذمہ داری آپ کی خودکی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے لوگ ہیں، نواز شریف تو پہلے تھا ہی نہیں تو پھر مقابلہ کیسا؟ آج کل ایک بات چلتی ہے کہ نواز شریف لاڈلا ہے، ہاں نواز شریف لاڈلا ہے مگر عوام کا لاڈلا ہے، نواز شریف میڈاِن پاکستان لیڈر ہے۔ چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا مقابلہ کسی جماعت یا فرد سے نہیں، 120روپے کلو چینی سے ہے، ہمارا مقابلہ بجلی کے بڑے بلوں سے ہے، نواز شریف کو خدمت کا موقع دیں ہم دنوں میں مسائل حل کریں گے، اتنے ووٹ دینا کہ نواز شریف کو کسی اور بیساکھی کی ضرورت نہ رہے، مقابلے میں کوئی نظر آئے نہ آئے شیر پر ٹھپے لگانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button