پاکستان

نوازشریف کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟ چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی

نواز شریف کی نااہلی ختم ہوجاتی ہے تو وہ لاہور کے 2 حلقے این اے 125 اور این 127 سے الیکشن لڑیں گے : رانا ثناء اللہ

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کن حلقوں سے الیکشن لڑیں گے؟ چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف جلد پاکستان میں ہوں گے اور وہ انتخابی مہم میں دستیاب ہوںگے ، نواز شریف جب واپس آئیں گے تو اپنے مقدمات کا سامنا بھی کریں گے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی ختم ہوجاتی ہے تو وہ لاہور کے 2 حلقے جو زیر غور ہیں جہاں سے نواز شریف الیکشن لڑ سکتے ہیں جن میں سے NA .125 اور NA 127 شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ تو نواز شریف خود کریں گے کہ پنجاب میں کہاں سے اور کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے۔ ہم ان حلقوں کی پرپوزل بنا کر نواز شریف کو پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button