پاکستان

نوازشریف کی تابڑتوڑکاروائیاں،ناراض سینئر پارٹی رہنماؤں سے متعلق بڑا قدم اُٹھا لیا

سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیقپر مشتمل ایک دو رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جو بہت جلد ناراض ن لیگی رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز کرے گی

اسلام آباد(کھوج نیوز)نوازشریف کی تابڑتوڑکاروائیاں،ناراض سینئر پارٹی رہنماؤں سے متعلق بڑا قدم اُٹھا لیا، نوازشریف ان ایکشن،ناراض (ن) لیگی رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض اور سینئر رہنماؤں کو منانے کا فیصلہ کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے ناراض اور سینئر رہنماؤں کومنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔اس سلسلے سابق سپیکر سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیقپر مشتمل ایک دو رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے جو بہت جلد ناراض ن لیگی رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز کرے گی،یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے شاہد خاقان عباسی،سردار مہتاب عباسی ،چوہدری نثار علی خان اور مخدوم جاوید ہاشمی اپنی قیادت سے ناراض ہیں۔ ناراض رہنماؤں کو جلد از جلد پارٹی میں واپسی کی درخواست کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button