پاکستان

نوازشریف کی سیاست میں بھرپورواپسی کی تیاریاں مکمل،عید قربان کےبعد سندھ تا خیبر کےدورے کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف آئندہ ماہ جون سے ملک گیر دورے کرینگے اور پہلے مرحلہ میں کراچی پہنچیں گے

لاہور( کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاست میں بھرپور واپسی کی تیاریاں مکمل ،عید قربان کے بعد سندھ تا خیبر کے دورے کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف آئندہ ماہ جون سے ملک گیر دورے کرینگے اور پہلے مرحلہ میں کراچی پہنچیں گے قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد تنظیم کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق نوازشریف آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کا دورہ کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button