پاکستان

نوازشریف کی سیاست میں بھرپور انٹری، پنجاب بھر میں نئے انتخابات کروانے کا اعلان

ن لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے ایک بار پھر سیاست میں بھرپور انٹری کی ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں نئے انتخابات کروان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال اور فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بلدیاتی انتخابات آئندہ سال 2025 میں ہونے کا امکان ہے جس کی تاریخ کا اعلان قائد (ن) لیگ نواز شریف خود کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے آئندہ سال پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button