پاکستان

نوازشریف کی عدالت میں پیشی،قواعد وضوابط کا سرکلرجاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر قواعد و ضوابط کا سرکلر جاری کردیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر قواعد و ضوابط کا سرکلر جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پیشی کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹر ار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کیا ہے، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے، آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سکیورٹی پاسز سے مشروط ہوگا۔
عدالت کے سرکلر میں یہ بھی کہنا ہے کہ درخواست گزار کی قانونی ٹیم کے 15 وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلہ کی اجازت ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین ان انٹری پاسز سے مستثنی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button